12 فروری 2015 - 07:42
صنعا میں مغربی ملکوں کے سفارتخانے بندکرنے کے مقاصد

یمن میں بعض مغربی ملکوں کی جانب سے اپنے سفارتخانے بندکرنے کے اقدام پر تحریک انصاراللہ نے کڑی تنقیدکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے خارجہ تعلقات کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جن مغربی ملکوں نے دارالحکومت صنعاء میں اپنے سفارتخانے بند کئے ہيں ان کے پاس اپنے اس فیصلے کاکوئی جواز یا دلیل نہيں ہے -انہوں نے کہا کہ ان مغربی ملکوں کے فیصلے یمن کے عوام پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہيں جنہوں نے اپنی عزت و عظمت کی بازیابی اور اپنے اقتدار اعلی، آزادی اور خود مختاری کے حصول نیز اکیس ستمبر کے انقلاب کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک عظیم اور تقدیرساز فیصلہ کیا ہے- انصاراللہ تحریک کے اس عہدیدار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یمن کے دوست اور برادر ممالک صنعا کے ساتھ مستحکم اورخوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں اور مغربی ممالک بھی جلد ہی اس بات کو درک کرلیں گے کہ مصلحت اسی میں ہے کہ وہ بھی یمن کے عوام کے مطالبات پر توجہ دیں اور ان کےساتھ مثبت رویہ اپنائیں- تحریک انصاراللہ کے رہنما حسین العزی نے اپنے بیان ميں بعض ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹوں پر حیرت کا اظہار کیا کہ جن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاراللہ نے صنعا میں امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں- انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہیں واضح رہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ نےاعلان کیا ہے کہ انہوں سیکورٹی مسائل کی بناء پر صنعا میں اپنے سفارتخانے بند کردی.

.....

/169